ایشیا کپ،پاکستان نے ہانگ کانگ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)دبئی میں جاری ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے جیت کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے اپنے سے کمزورحریف ہانگ کانگ کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے،ہانگ کانگ کے کپتان انشومان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم 37.1 اوورز میں صرف 116رنز پرڈھیرہو گئی، ہانگ کانگ کی جانب سے اعزاز خان ستائیس رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ،کنچیت نے چھبیس، کپتان انشومان نے انیس اور اوپنر نزاکٹ خان نے تیرہرنز بنائے، پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے تین،شاداب خان اور حسن علی نے دو دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا، فہیم اشرف کے حصے میں ایک وکٹ آئی

پاکستان نے ہانگ کانگ کی جانب سے دیا گیا 117 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا لیکن 41 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 24 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد امام الحق اور بابر اعظم کے درمیان 52 رنز کی شراکت ہوئی اور 93 کے اسکور پر بابر اعظم احسان خان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔امام الحق نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی ففٹی مکمل کی اور 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کو جیت کے لیے ایک رن درکار تھا لیکن شعیب ملک نے چوکا لگا کر ووننگ اسٹروک کھیلا۔عثمان شنواری کو پلیئرآف میچ کا اعزاز دیا گیا۔

error: Content is protected !!