ایشیا کپ،افغانستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ،سری لنکا کیلئے میچ جیتنا ضروری

ابوظہبی: (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں اب سے کچھ دیر بعد مدمقابل ہوں گی جہاں افغان کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پانچ مرتبہ کی سابق چیمپئن سری لنکا کو 137 رنز سے شکست دی تھی اس لئے سری لنکا کو ٹورنامنٹ میں رہنے کے لئے ہر صورت میں افغانستان کو ہرانا ہوگا۔

تعارف: newseditor