ذلاٹن ابراہیمووچ بھی 500کلب کے ممبر بن گئے


لاس اینجلس (سپورٹس لنک رپورٹ ) لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈوکے بعد سویڈن سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبال ذلاٹن ابراہیمووچ بھی 500کلب کے ممبر بن گئے، ذلاٹن نے بھی اپنے فٹبال کیریئر میں پانچ سو گول مکمل کر لئے ہیں تاہم ان کے کیریئر کا 500واں گول ان کی ٹیم کو شکست سے بچانے کیلئے ناکافی ثابت ہوا
انہوں نے یہ سنگ میل انہوں نے امریکی میجر لیگ سوکر کے میچ میں لاس اینجلیس گلیکسی کی جانب سے ایف سی ٹورنٹو کے خلاف عبور کیا لیکن ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔ 36 سالہ ابراہیمووچ کو میچ کے 43 ویں منٹ میں میدان کے وسط سے پاس ملا جو انہوں نے ڈی میں وصول کیا اور 360 ڈگری پر گھومتے ہوئے کک لگا کر گیند کو جال میں پہنچادیا۔ یہ ریکارڈ قائم کرنے کے بعد انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا ایف سی ٹورنٹو کو اپنا 500 واں شکار بنانے پر لطف اندوز ہوا۔

error: Content is protected !!