انٹر کالج رمضان T-20 کپ میں گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی اور گورنمنٹ جناح کالج کی مسلسل دوسری کامیابی

انٹر کالج رمضان T-20 کپ میں گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی اور گورنمنٹ جناح کالج کی مسلسل دوسری کامیابی ۔”

احد علی اور رضوان خان کو پلیئر اف دی میچ قرار دیا گیا

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے منعقد کردہ انٹر کالج رمضان T-20 کپ کے نائٹ میچز میں گزشتہ روز مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔

آئی بی اے کراچی یونیورسٹی گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی نمبر چار نے گورنمنٹ کالج آصف آباد کو 54 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی نمبر چار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ سفیان نے2 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 44 اور عبداللہ نے 36 رنز بنائے۔ کا شان فرہاد نے 3 اور عبدل کبیر نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں گورنمنٹ کالج آصف آباد کی ٹیم 71 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔عزیر شاہ نے 19 رنز بنائے۔ آف اسپنر محمد احد علی نے 9 رنز دیکر 4 جبکہ حسن علی خان اور سیف اللہ خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

میچ کے اختتام پر سابق ٹیسٹ کرکٹر اعظم خان نے احد علی خان کو پلیئر آف دی میچ کا پانچ ہزار روپے کا کیش ایورڈ دیا ۔ اس موقع پر راحت علی شاہ، عارف وحید ، افضل قریشی اور آغا صابر بھی موجود تھے۔

عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں گورنمنٹ جناح کالج نے بھی بیکن ہاوس سسٹم کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

بیکن ہاوس سسٹم کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 94 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ یفائی علی خان نے 17 رنز بنائے۔غوث ابراہیم اور عبداللہ اشفاق نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں گورنمنٹ جناح کالج نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ 95 رنز بنا لئے۔

رضوان خان نے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 51 اور سید کاشان فہیم نے آوٹ ہوئے بغیر 19 رنز بنائے۔ کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق انٹر نیشنل کرکٹر محمود حامد نے رضوان خان کو پلیئر آف دی میچ کا پانچ ہزار روپے کا کیش ایورڈ دیا۔

error: Content is protected !!