نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں چار ایک سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر پرساد نے تمام کرکٹرزکو وارننگ جاری کردی ہے، تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں چار ایک سے شکست کے بعد ایک انٹرویو میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر پرساد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں شکست کے ساتھ ساتھ کچھ مثبت چیزیں بھی سامنے آگئی ہیں جن میں بائولرزکی کارکردگی بلاشبہ اچھی ہے اس کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی بہتری آئی ہے مگر بیٹنگ کی وجہ سے ہمیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پرساد کا کہنا تھا کہ مواقع ملنے کے باوجود اگر بیٹسمین اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو پھر مجبوراً ہمیں نوجوان اور نئے کرکٹرزکی جانب دیکھنا ہوگا جو ڈومیسٹک اور اے کرکٹ ٹیم میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کادورہ کرنے والے ٹیم کی بیٹنگ لائن کے تمام کھلاڑیوں کو اب دیکھنا ہوگا کہ انہیں اچھی کارکردگی دکھاکر ٹیم میں رہنا ہے یا نئے کھلاڑیوں کیلئے جگہ خالی کرنی ہے۔