دو روزہ بوائز اور گرلز انڈر 16یوتھ گیمز25اور 26 ستمبر سے ایبٹ آباد میں شروع ہونگے

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر)ڈاہریکٹریٹ آف سپورٹس کے پی، اور ریجنل سپورٹس آفس ایبٹ آباد کے زیراہتمام دو روزہ بوائز اور گرلز انڈر 16یوتھ گیمز25اور 26 ستمبر سے ایبٹ آباد کے مختلف مقامات پر شروع ہوں گی جن میں دس گیمز میں یہ کھلاڑی ایکشن میں نظر آہیں گئے اس حوالے سے ایک خصوصی اجلاس ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ کی زیر صدارت سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جس میں سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ایبٹ آباد وسیم فضل، ایبٹ آبادکبڈی ایسوسی ایشن کے صدر طاہر منیر اعوان، والی بال ایسوسی ایشنکے صدر سید مشتاق شاہ، ٹینس ایسوسی ایشن کے ناصر محمود، رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہد گل ببل، ٹیبل ٹینس کے محمد زاہد تنولی،اتھیلیٹکسایسوسی ایشن کے سیکرٹری آفتاب احمد سمیت دیگر کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ سکول سطح پر نئے تیلنٹ کی تلاش کے حکومتی فیصلے کی روشنی میں صوبہ بھر میں یوتھ گیمز کا سلسلہ جاری ہے ایبٹ آباد گیمز بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں ایبٹ آباد میں یہ گیمز 25ستمبر سے سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں شروع ہوں گئی پہلے روزگرلز ایونٹس میں بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،سکوا ئش، رسہ کشی،اتھیلیٹکس،والی بال،باسکٹ بال،اور نیٹ بال میں یہ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں ٓ گئی جبکہ بوائز ایونٹس میں کبڈی، ٹینس،سمیت بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،سکوا ئش، رسہ کشی،،والی بال،باسکٹ بال میں نوجوان کھلاڑی فتح کے حصول کے لیے ایک دوسرے سے نبرد آزماء ہوں گے ۔ یہ مقابلے سٹی سپورٹس کمپلیکس، بار کلب گراونڈاور پولیس گراونڈ سمیت مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے ان گیمز کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیے جاہیں گے ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ کے مطابق جلد ہی ایبٹ آباد میں علاقائی ثقافتی گیمز کا بھی انعقاد کیا جائے گا انہوں نے یوتھ گیمز کے احسن انعقاد کے لیے ہدایات بھی جاری کیں ۔ ۔

error: Content is protected !!