سری لنکن کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ نے پانچ بھارتی جواری پکڑ لئے


کولمبو (سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کولمبو میں کھیلے گئے سری لنکا اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے دوران پانچ بھارتی تماشائیوں کو میچ فکسنگ کے شک میں گرفتار کرلیا ہے، اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے غیر ملکی ایجنسی کو بتایا کہ میچ کے دوران ان پانچ بھارتی شائقین کرکٹ کا رویہ مشکوک تھا جس کے بعد ہم نے انہیں فوری طور پر میدان سے باہر نکال دیا جس کے بعد کولمبو پولیس نے انہیں تحقیقات کیلئے گرفتار کرلیا ہے

اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ پانچ کے پانچ بھارتی شہری ٹیلی فون پر مشکوک انداز سے گفتگو کر رہے تھے اور ان کی حرکات و سکنات نے انہیں مزید مشکوک بنا دیا تھا جس کے بعد یہ ضروری تھا کہ انہیں میدان سے باہر نکال دیا جائے، اینٹی کرپشن کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہمیں شک ہے کہ ان بھارتی شہریوں کا غیر ملکی سٹے بازوں کے ساتھ رابطہ ہے اور یہ سری لنکا میں سٹے بازی کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں ان کیخلاف پولیس تحقیقات کر رہی ہے اور جیسے ہی کوئی بات سامنے آئی میڈیاکو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔

تعارف: newseditor