برلن (سپورٹس لنک رپورٹ)کینیا سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز اتھلیٹ ایلی یود کپچوگی(Elidu Kipchoge) نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرتےہوئے میراتھن میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے، برلن میں ہونے والی میراتھن میں انہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے ایک منٹ اور چالیس سکینڈ میں طے کرکے یہ عالمی ریکارڈ قائم کیا
33سالہ اولمپک چیمپئن نے چار سال قبل قائم کئے گئے ڈینس کیمٹو کے ریکارڈ کو ایک منٹ سترہ سکینڈ کی بہتری کے ساتھ توڑا ہے، 1967میں ڈیرک کی جانب سے دو منٹ 23سکینڈ کی بہتری کے بعد کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے یہ سب سے بہترین کارکردگی کے ساتھ ریکارڈ توڑنا ہے، اس کامیابی کے بعد ایلی یود کاکہنا تھا کہ میں اس کامیابی پر خوش ہوں اور آئندہ بھی بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے پرامید ہوں۔