روی شاستری کو بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں شکست کوچ روی شاستری کیلئے مصیبت بن گئی ہے اور ہرکوئی انہیں بھارتی ٹیم کی شکست کا سبب جانتے ہیں مطالبہ کر رہا ہے کہ روی شاستری کوفوراً کوچنگ کی اہم ذمہ داری سے ہٹا دیا جائے،ساروگنگولی اور وریندر سیواگ کے بعد چوہان نے مطالبہ کیا ہے کہ نومبر میں ٹیم میں آسڑیلیا کیخلاف سیریزسے قبل روی شاستری کوہٹا دیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ روی شاستری بہت اچھے کمنٹیٹر ہیں اور انہیں یہی کام کرنا چاہئے کوچنگ کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے انہی کے غلط فیصلوں کیوجہ سے ٹیم کوانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، چوہان نے یہ بھی کہا کہ روی شاستری کا یہ کہنابالکل غلط ہے کہ موجودہ بھارتی ٹیم بہترین ٹیم ہے، ٹیم میں بہت ساری خامیاں ہیں اور اس ٹیم کو کسی طرح بھی بہترین نہیں کہا جاسکتا۔

تعارف: newseditor