ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ،بھارتی بک میکرز کا حملہ،افغان کرکٹر محمد شہزاد سے رابطہ

دبئی (قادر خواجہ)جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارتی بک میکرز متحرک ہو گئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزار سے ایک بھارتی بک میکر نے رابطہ کیا ہے، بھارتی بک میکر نے محمد شہزاد کو خراب کارکردگی کے عوض بھاری رقم کی پیش کش بھی کی ہے ، اس حوالے سے افغان کھلاڑی محمد شہزاد نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایٹنی کرپشن یونٹ سے رابطہ کرلیا ہے اور انہیں تمام واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا ہے، اطلاعات کے مطابق آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد شہزاد کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محمد شہزاد کو پیشکش کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ افغان کرکٹ لیگ کی فرنچائز کا بھارتی مالک ہے، اس واقعہ کے بعد آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے ایشیا کپ میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

تعارف: newseditor