ایشین سنوکر چیمپئن شپ پاکستان نے بھارت کو فائنل میں شکست دیدی


دوحہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے سنوکر کھلاڑی بابر مسیح نے اپنے کیریئر کا بہترین سنوکر فریم کھیلتے ہوئے ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کردیا،بابر مسیح کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے بھارت کو ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں تین دو سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی، فائنل کے پہلے فریم میں پاکستان کے بابر مسیح نے 81 کا بریک کھیلا جس کی وجہ سے پاکستان نے یہ پہلا فریم 110-2 سے جیتا تاہم دوسرے فریم میں بھارت کے کھلاڑی ملکیت سنگھ نے پاکستان کے محمد آصف کو 81-47 سے شکست دیکر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا،ڈبلز کے مقابلے میں پاکستان کی جوڑی بابر مسیح اور محمد آصف نے فریم 72-70 سے جیت کر پاکستان کو دو ایک کی برتری دلا دی مگر ایک بار پھر ریورس سنگل میں بھارت کے پنکچ نے پاکستانی کھلاڑی محمد آصف کو شکست دیکر مقابلہ دو دو سے برابر کردیا جس کے بعد فائنل فریم میں پاکستان کے بابر مسیح نے ملکیت سنگھ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 98-18 سے شکست دیکر پاکستان کو فیصلہ کن تین دو کی برتری دلا دی۔

تعارف: newseditor