ورلڈ بائیسیکل ڈے کے موقع پر پشاور میں تقریب کا انعقاد‘کیک بھی کاٹا گیا


پشاور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز ورلڈ بائیسیکل ڈے منایا گیا یہ دن ورلڈ یونائٹیڈ آرگنائزیشن نے ڈیکلیئر کیا تھا‘ اس موقع پرکھلاڑیوں نے سائیکلنگ بھی کی اورپشاور سپورٹس کمپلیکس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان ‘ڈی جی س

پورٹس خیبرپختونخوا اسفندیار خان خٹک مہمانان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ ‘جنرل سیکرٹری نثار احمد ‘ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے ڈائریکٹر نعمت اللہ خان ‘ عزیز اللہ خان‘آر ایس او سلیم رضا ‘ شاہ فیصل ‘پی آر او عاصم شیراز اور صحافیوں کی بڑی تعدادبھی موجود تھی ‘اس موقع پر کیک بھی کاٹاگیا‘ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے ورلڈ بائیسیکل ڈے کے انعقاد پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زندگی میں بائیسیکل کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی

انہوں نے کہا کہ تمام عمر کے افراد کو فٹ رکھنے میں سائیکلنگ اہم ترین کردار ادا کرتی ہے اور ہم سب کو روزانہ کی بنیاد پر سائیکلنگ کرنی چاہئے ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک نے بھی سائیکلنگ کو فروغ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ سائیکلنگ ویلوڈرم پشاور میں بننے سے کھیل کے فروغ میں بھرپور مدد ملے گی۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ اور جنرل سیکرٹری نثار احمد نے مہمانان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی جانب سے تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

error: Content is protected !!