ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،افغانستان اورپاکستانی کرکٹرزکوجرمانہ


دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغانستان کے دو کھلاڑیوں اصغر افغان اور راشد خان جبکہ پاکستان کے حسن علی پر میچ فیس کاپندرہ پندرہ فیصد جرمانہ عائد کیا ہے،کھلاڑیوں پریہ جرمانہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے درجے ایک کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنا منٹ میں گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے مابین کھیلے گئے اعصاب شکن میچ میں دبائو دونوں ٹیموں پر تھا اور یہ دبائو اپنی انتہا پرتھا اورکہیں کہیں کشیدگی بڑھتے بڑھتے رہ گئی خاص طور پر افغانستان کے اسپنر راشد خان اور اصغر افغان کا رویہ پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف بہت جارحانہ تھا۔راشد خان نے پاکستانی بیٹسمینوں کونہ صر ف انگلی سے پویلین لوٹ جانے کے اشارے کئے بلکہ جملے بھی کسے ،یہ ہی رویہ اصغر افغان کا بھی تھا تاہم آئی سی سی نے ان حرکتوں کا نوٹس لیا اور دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا15فیصد جرمانہ عائد کیا لیکن پاکستان کے حسن علی بھی اس جھپیٹے میں آگئے اوران پر بھی اتنی ہی مالیت کاجرمانہ عائد کر دیا گیا۔

تعارف: newseditor