ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھارت کھیلے گی، کس کے ساتھ گنگولی نے یہ نہیں بتایا

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سارو گنگولی نے پیشگوئی کی ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھارت کھیلے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ بھارت صرف ایک میچ ہارا ہے، مجھے امید ہے ہماری ٹیم کوالیفائی کر جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں سب اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں، مجھے امید ہے کہ بھارت فائنل کھیلے گا۔سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے یہ نہیں بتایا کہ بھارت کے ساتھ دوسری کون سی ٹیم فائنل میں جائے گی۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے بھارت کو 2 وکٹوں سے شست دی تھی۔

error: Content is protected !!