ایشیا کپ سپرفور مرحلہ،بنگلہ دیش کا افغانستان کو 250رنز کا ہدف

ابوظہبی (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشیا کپ میں سپر فور کے اہم میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے250رنز کا ہدف مقرر کردیا ہے۔ بنگال ٹائیگرز کی جانب سے محمود اللہ 74 اور امرول قیص 72رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ابوظہبی میں کھیلے جارہے سپر فور کے چوتھے اور اہم میچ میں ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلا دیش ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 250رنز اسکور کیے ۔بنگال ٹائیگرز ٹیم کی جانب سے محمود اللہ74 اور امرول قیص72رنز بنا کر نمایاں رہے تاہم افغان بولرز کی جانب سے آفتاب عالم نے3، مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بنگلا دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے اپنی اپنی پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کیں ،بنگال ٹائیگرز نے ٹیم میں تبدیلیاں 2 جبکہ افغان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔میچ میں بنگال ٹائیگرز الیون مشرفی مرتضی کپتان، لٹن داس، شکیب الحسن، نظم الحسن شانتو، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، امرل قیص، محمد متھن، مہدی حسن، مستفظر الرحمن اور نظم اسلام پر مشتمل ہے۔دوسری جانب افغانستان ٹیم میں اصغر افغان کپتان، محمد شہزاد، احسان اللہ، رحمت شام، حشمت اللہ شاہدی، سمیع اللہ شنواری، محمد نبی، گلبدین نیب، راشد خان، آفتاب عالم اور مجیب الرحمن شامل ہیں۔

error: Content is protected !!