اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اس وقت پاکستانی کرکٹ شائقین اور سابق کھلاڑیوں کی طرف سے شدید تنقید کی زد میں ہیں.اور شائقین نے انکو کپتانی سے ہٹا کر ٹیم سے ڈراپ کرنے تک کا مُطالبہ کر دیا ہے.چئیمپنز ٹرافی 2017 کے بعد سے اب تک اگر کپتان سرفراز احمد کی بیٹنگ پرفارمنس کو دیکھا جائے تو وہ 10 میچز میں صرف ایک ہی ففٹی اسکور کر سکے ہیں.اور انکی ایوریج بھی 13 سے 15 تک کی ہے.اگر پچھلے کُچھ میچز پر نطر دوڑائی جائے تو سرفراز احمد ہمیشہ ایک آسان بال پر غلط شارٹ کھیل کر آؤٹ ہوتے ہیں.اور ٹیم کو پریشیر میں ڈال دیتے ہیں جس کی وجہ سے شوقین کرکٹ اور سابق کرکٹر ناراض ہیں مگر دوسری جانب بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی نے بھی سرفراز احمد کی بطور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے حمایت کر دی ہے اور اُنکا کہنا ہے کہ سرفراز احمد سے بہتر کوئی بھی پاکستانی ٹیم کو بطور کپتان نہیں چلا سکتا.انکا کہنا تھا کہ بُری فارم اور مُشکل صورتحال صرف سرفراز احمد کے لئے نہیں آیا بلکہ ہر کپتان کے ساتھ ہوتا ہے کیونکہ کپتان پر بہت زیادہ ذمہ داری اور پریشر ہوتا ہے.انکا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کی بجائے حوصلہ دینا چاہیے اور ہر وقت پاکستانی ٹیم میں تبدیلیاں خود ٹیم کے لئے مُناسب نہیں ہیں کیونکہ ورلڈکپ 2019 قریب ہے