باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور شاہ زیب رند کا جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ

باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ زیب رند نے ہفتہ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

راولپنڈی، 4 مئی 2024:

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی یس پی آر) کے مطابق باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپیئن شاہ زیب رند نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹر، راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کھیلوں کے میدان میں شاندار کامیابیوں پر دونوں کو سراہا اور آرمی چیف نے پاکستان کے نوجوانوں پر ان کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

error: Content is protected !!