دوبئی (عبدالرحمن رضا )26 ستمبر والا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔کل کھیلے جانے والے میچز میں انڈیا نے پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دی اور دوسرے میچ میں انتہائی سخت مُقابلے کے بعد بنگلہ دیش نے افغانستان کو صرف تین رنز سے ہرا دیا ہے.اس طرح پاکستان اور افغانستان کی شکست کے بعد صورتحال مزید واضح ہو گئی ہےاب انڈیا کا آخری میچ افغانستان کے خلاف ہے اور وہ یہ میچ جیتے یا ہارے وہ اب 28 ستمبر 2018 کو فائنل کے لئےکوالیفائی کر چُکا ہے کیونکہ وہ اپنے دونوں میچز میں کامیاب رہا ہےاب 26 ستمبر 2018 کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والا سُپر فور مرحلے کا آخری میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کر گیا ہے اور جو بھی یہ میچ جیت گیا وہ فائنل میچ انڈیا کے خلاف کھیلے گا.کیونکہ دونوں ٹیمز نے دو ،دو میچز کھیل کر ایک میں جیت حاصل کی ہے جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے