ایشیا کپ میں مایوس کن کارکردگی،سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز کی چھٹی


کولمبو (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشیا کپ میں سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اینجلو میتھیوز کو کپتانی سے ہٹادیا گیا، دورہ انگلینڈ میں چندیمل ٹیم کی قیادت کریں گے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹرز نے اینجلو میتھیوز سے فوری طور کپتان کی حیثیت سے ذمہ داریاں چھوڑنے کا کہا ہے۔بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ میتھیوز کو کیوں کپتانی سے برطرف کیا گیا تاہم ایشیا کپ میں کپتانی کے حوالے سے میتھیوز کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔سری لنکن ٹیم ایشیا کپ 2018ء کے گروپ میچز میں افغانستان اور بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔افتتاحی میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 137 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔چندیمل پہلے ہی سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہیں اور اب وہ تمام فارمیٹ کی کرکٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔سری لنکا کے 10 اکتوبر سے شروع ہونے والے دورہ انگلینڈ کے دوران پانچ ایک روزہ بین الاقوامی، ایک ٹی 20 اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

تعارف: newseditor