کپٹین روح اللہ شہید ٹورنامنٹ میں بائیزئ ٹائیگرز نے یوسف خیل کرکٹ کلب کو ہراکر اگلے راونڈ میں داخل

مہمند(سپورٹس لنک رپورٹ) کپٹین روح اللہ شہید ٹورنامنٹ میں بائیزئ ٹائیگرز نے یوسف خیل کرکٹ کلب کو ہراکر اگلے راونڈ میں داخل۔ تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئ شگئی گراونڈ میں الحامد منرلز کے زیراہتمام ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم مرحلے میں
بائیزی ٹائیگرز کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد یوسف خیل کرکٹ کلب کو دلچسپ مقابلے میں زیر کرلیا۔
پہلے کھیلتے ہوئے بایزی ٹائیگرز نے 154 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا جسکے تعاقب میں یوسف خیل کرکٹ کلب نے اچھا آغاز کیا مگر پھر بایزی ٹائیگرز کے توحید اللہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرکے میچ کا پھانسا پلٹ دیا اوراپنی ٹیم۔کو فتح دلا دی ۔ انہوں نے 4 اورز میں 22 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جسکی بدولت وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔تقسیم انعامات تقریب میں الحامد منرلز کے منیجنگ ڈائریکٹر میر اویس مہمند نے نقد انعامات اور صدر مہمند پریس کلب مشترم خان مہمند اور مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن ارباب خان کے ہمراہ مختلف ٹیموں کے لئے کرکٹ کٹس حوالے کئے۔
یاد رہے کہ یہ ٹورنامنٹ الحامد منرلز کی تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔

error: Content is protected !!