بھارت کیخلاف سیریز،ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دبئی سٹیڈیم میں پریکٹس میں مصروف


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم جس نے آئندہ ماہ دورہ بھارت کے دوران دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنی ہے اس وقت دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ میں مصروف ہے، ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم نے دو ہفتے قبل دبئی میں پڑائو ڈالا تھا تاکہ بھارت کیخلاف سیریز سے قبل وہ سخت موسم میں ٹریننگ کرکے خود کو سیریزکیلئے بہترین طور پر تیار کرسکیں، ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے کوچ سٹیوٹ لا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم بھارت کیخلاف سیریز سے کم از کم پندرہ روزقبل وہاں جانا چاہتے تھے مگر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہمیں کہا کہ یہاں ہم آپ کو پریکٹس کیلئے مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہیں لہٰذا ہم نے اب فیصلہ کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم چھبیس ستمبر کو بھارت پہنچے گی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت ڈومیسٹک سیزن جاری ہے جس کی وجہ سے ہمیں ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کو پریکٹس کیلئے سہولیات فراہم کرنا بہت مشکل ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے انہیں یہاں پہلے آنے سے روک دیا تھا۔

تعارف: newseditor