نیشنل گیمز، خیبرپختونخواہ کی کبڈی ٹیم کیلئے ٹرائلز کا انعقاد، 23 کھلاڑیوں کی شرکت .

 

نیشنل گیمز، خیبرپختونخواہ کی کبڈی ٹیم کیلئے ٹرائلز کا انعقاد، 23 کھلاڑیوں کی شرکت

 

پشاور… نیشنل گیمز میں حصہ لینے کیلئے خیبر پختونخواہ اکبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس کے تائیکوانڈو ہال میں ٹرائلز منعقد ہوئے ایشین سٹائل کبڈی کے ان ٹرائلز میں لکی

مروت، مردان، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے کم و بیش 23سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ان میں بیشتر بین اقوامی فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی شامل تھے.تائیکوانڈو ہال میں ہونیوالے ٹرائلز

کی نگرانی ارباب نصیر اور سیکرٹری کبڈی ایسوسی ایشن سید سلطان بری نے کی. ان ٹرائلز میں منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں میں چودہ کھلاڑیوں کو نیشنل گیمز کیلئے ہونیوالے کیمپ میں رکھا جائیگا جو کہ یکم

مئی سے متوقع ہے. بارہ مئی کو کبڈی کی ٹیم پشاور سےکوئٹہ کیلئے روانہ ہوگی جہاں پر پندرہ سے انیس مئی تک کبڈی کے مقابلے ہونگے.

 

 

 

error: Content is protected !!