نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ بسواناتھ دت کا انتقال ہو گیا ہے، بسواناتھ دت نظم و ضبط کے حوالے سے سخت گیر سربراہ تصورکئے جاتے تھے جبکہ جگ موہن ڈالمیا کوبھی بھارتی کرکٹ بورڈ میں متعارف کرانے کا سہرا ان کے سر تھا ،بسواناتھ دت جو ایک طویل عرصے سے سانس کی بیماری میں مبتلا تھے کا انتقال کولکتہ میں ان کی رہائش گاہ پرہوا ہے، اس حوالے سے ان کے خاندان کی جانب سے تصدیق بھی جاری کردی گئی ہے،بسوا ناتھ دت 92 سال کے تھے انہوں سوگواران میں بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے ،بسواناتھ 1988 تا 1990 تک بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ رہے۔