کورین اوپن بیڈمنٹن ،ثانیہ نہیوال نے شرکت کی تصدیق کردی

سیول(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کھلاڑی ثانیہ نہیوال اور سمیرورما نے چھ لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم والے کورین بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے ،ثانیہ نہیوال جورواں ماہ کے آغاز میں جاپان اوپن میں شرکت نہیں کرسکی تھیں نے ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا کا پہلا ٹکرائو کورین کھلاڑی کم ہو من کے ساتھ ہوگا، گزشتہ ہفتے چین میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے پہلے ہی رائونڈ میں ثانیہ کو باہرہونا پڑا تھا بیڈمنٹن کی عالمی درجہ بندی میں اس وقت ثانیہ نہیوال دسویں پوزیشن پرہیں نے رواں سال بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے رواں سال دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی جبکہ ایشین گیمز جکارتہ میں کانسی کا تمغہ جیتا، ثانیہ کا کہنا ہے کہ وہ کورین اوپن میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرامید ہیں انہوں نے کہا کہ مقابلہ سخت ہوگا تاہم ان کی کامیابی کیلئے تیاری مکمل ہے۔

error: Content is protected !!