سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی معین علی کی جانب سے ایشز سیریز 2015 کے دوران آسڑیلوی کھلاڑی کی جانب سے اسامہ کہے جانے کے الزام کی تحقیقات آسڑیلوی کرکٹ بورڈ نے بند کردی ہیں، اس حوالے سے کرکٹ آسڑیلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معین علی کے الزام کے حوالے سے انہیں کوئی ثبوت نہیں ملا ہے، کرکٹ آسڑیلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کرکٹ آسڑیلیا اس طرح کے ریمارکس پر زیروٹالرنس کی پالیسی پرعمل پیرا ہے کیونکہ اس طرح کے ریمارکس کی کھیل یا ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی بھی الزام سامنے آتا ہے ہے تو کرکٹ آسڑیلیا اس کی تحقیقات سنجیدہ انداز سے کرتا ہے ،بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ تحقیقات کے بند کئے جانے کے بارے میں معین علی کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔