اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون ایک وائٹس اور زون چھ بلوز کی کامیابی

 

 

اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون ایک وائٹس اور زون چھ بلوز کی کامیابی۔

 

کراچی: ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل اسٹون کے تعاون سے منعقد کردہ اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے

۔ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون ایک وائٹس نے زون پانچ بلوز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زون پانچ بلوز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

فرید اللہ نے 33 رنز بنائے۔میڈیم فاسٹ بولر دانش خان نے 13 رنز دیکر 4 جبکہ لیفٹ آرم چائنا مین بولر حسین حیدر نے 14 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون ایک وائٹس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 90 رنز بنا لئے۔ایس ایم علی 39 رنز ناٹ آوٹ اور محمد مائر نے 14 رنز بنائے۔

اسٹوڈنٹس گراؤنڈ پر کھیلے گیے دوسرے میچ میں زون چھ بلوز نے زون پانچ گرین کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔زون پانچ گرین پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز پر آوٹ ہوگئی۔محمد نے 12 اور ریحان بشیر نے 11 رنز بنائے۔

فواد اکبر نے 25 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون چھ بلوز نے مطلوبہ 52 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر بنا لئے۔ محمد انس نے 24 اور ادیب نور نے 13 رنز بنائے اور دونوں آوٹ نہیں ہوئے ۔

پروگرام بروز جمعرات 12 اکتوبر تین بلوز بمقابلہ زون پانچ گرین اسٹوڈنٹس گراؤنڈ ۔

 

 

 

error: Content is protected !!