دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)ٹی 10 کرکٹ لیگ میں ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے جس میںپچھلے سال بھی حصہ لینے والی ٹیم پنجابی لیجنڈز نے اپنا مُکمل اسکواڈ سلیکٹ کر لیا ہے پچھلے سیزن کی طرح اس بار بھی ایک بار پھر پنجابی لیجنڈز کی کپتانی کے فرائض پاکستان کےسینیر آل راؤنڈر اور سابق کپتان شُعیب ملک سرانجام دیں گےاس بار پنجابی لیجنڈز کی کوچنگ کے فرائض سابق پاکستان اسپنر مُشتاق احمد سرانجام دیں گے ٹی 10 کرکٹ لیگ کے دوسرے سیزن کے لئے جو کہ 23 نومبر 2018 سے شروع ہو رہا ہے پنجابی لیجنڈز نے درج ذیل کھلاڑیوں کوسلیکٹ کیا ہے پنجابی لیجنڈز نے اوپنر بلے باز کے طور پر نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی اور ویسٹ انڈیز کے ایوین لیوس کو اپنی ٹیم میں سلیکٹ کیا ہےاسکے علاوہ اس ٹیم میں سب سے زیادہ پانچ پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں جن میں کپتان اور آئیکون کھلاڑی شُعیب ملک،عُمر اکمل.مُحمد سمیع،اُبھرتے ہوئے نوجوان آل راؤنڈر اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان حسان خان اور آل راؤنڈر انور علی شامل ہیں پنجابی لیجنڈز کی وکٹ کیپنگ کے فرائض انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز ٹام مورس سرانجام دیں گےجبکہ انکے علاوہ باقی کھلاڑیوں میں افغانستان کے باؤلر ظاہر علی،نیوزی لینڈ کے باؤلر مِچل میکلنگن ، انگلیش باؤلر جاڈ ڈرنباک ، جبکہ انگلینڈ ہی کے کرِس جورڈن اور لیام پلنکٹ شامل ہیں