پاکستان بھارت کرکٹ مسائل،آئی سی سی نےہاتھ کھڑےکردیئے


دبئی : (سپورٹس لنک رپورٹ) عالمی کرکٹ کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو آپس کے تنازعات خود حل کرنے ہوں گے، آئی سی سی معاونت فراہم کر سکتی ہے۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ڈیوڈ رچرڈسن نے دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو آئی سی سی بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔سربراہ آئی سی سی کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت بورڈز کے مابین تنازعات دیکھ کر برا محسوس ہوتا ہے۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ بنیاد پر تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں۔بھارت کی جانب سے معاہدے کے باوجود سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے خلاف ہرجانے کا دعوی کر رکھا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے بنایا گیا ٹریبیونل یکم اکتوبر سے کیس کی سماعت کرے گا۔

error: Content is protected !!