ویانا(سپورٹس لنک رپورٹ)زلمی فاؤنڈیشن اور آسٹرین کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے لیے ایم او یو پر دستخط کردئیے گئے. ویانا میں پاکستانی سفارتخانے میں ہونیوالی پرقار تقریب میں پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی اور آسٹرین کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیرمین محمد اشفاق نے ایم او یو پر دستخط کیے. . ایم او یو کے تحت پشاور زلمی آسٹریا میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا کرداد ادا کرے گی.اور خصوصا اسکول کرکٹ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی. آسٹرین کرکٹ ٹیم مستقبل میں پاکستان کا دورہ کرے گی. اور پشاور زلمی اس حوالے سے آسٹرین کرکٹ ایسوسی ایشن کو تمام معاونت فراہم کرے گی . چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ زلمی فاؤنڈیشن اور آسٹریا کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان ایم او یو خوشی کا مقام ہے.
The MoU was signed between Chairman PZ, Mr. Javed Afridi and Chairman, ACA, Mr. Muhammad Ashfaaq in Vienna. Both parties will benefit from this initiative as Zalmi extends full support to the ACA to promote cricket through @ZalmiGlobal. Austrian team will visit Pakistan soon. pic.twitter.com/T2W2XovJEo
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) September 26, 2018
پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن آسٹریا میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گی. آسٹریا کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیرمین محمد اشفاق نے پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا کرکٹ کے فروغ کے لے لیے پشاور زلمی کی خدمات قابل تعریف ہیں اس موقع پر انہوں نے آسٹریا میں یورپین گلوبل زلمی لیگ کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیااس موقع پر آسٹریا میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان بھی موجود تھے. جنہوں نے کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی خدمات کو قابل قدر قرار دیا . پشاور زلمی کی گلوبل زلمی میں ویانا زلمی کی ٹیم نے بھی حصہ لیا تھا. گلوبل زلمی لیگ کی ٹیم بھی مستقبل میں آسٹریا کا دورہ کرے گی . جہاں وہ آسٹریا کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی