بھارتی ٹیبل ٹینس ٹیم کے کوچ کی معاہدے میں مزید توسیع سے معذرت


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کے غیرملکی ٹیبل ٹینس کوچ ماسیمو کوسٹن ٹینی نے دو سالہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد معاہدے میں مزید توسیع سے معذرت کرلی ہے، اس حوالے سے بھارتی ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ایم پی سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ مارسیمو نجی مسائل کی وجہ سے کوچنگ کے مزید معاہدے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں، اٹلی سے تعلق رکھنے والے مارسیمو کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ ان کے آبائی علاقے میں قائم ان کے ریسٹورنٹ کے کچھ مسائل ہیں جنہیں وہ واپس جا کر حل کرنا چاہتے ہیں جبکہ یہ بھی معلوم ہواہے کہ انہیں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر کی بھی پیشکش کی گئی ہے، تاہم مارسیمو کا کہنا ہے ان سب سے بڑھ کر وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے اہلخانہ کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں،اطالوی کوچ جنہوں نے 2016میں بھارتی ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا تھا کی کوچنگ میں بھارت نے رواں سال پہلی مرتبہ دولت مشترکہ کھیلوں کے خواتین ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا جبکہ پہلی بار بھارت کی مینز ٹیبل ٹینس ٹیم ایشین گیمز جکارتہ میں کانسی تمغے کے حصول میں کامیاب ہوئی۔

تعارف: newseditor