ویسٹ انڈیز کیخلاف دو ٹیسٹ سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان موخر


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان موخر کردیا ہے اوراب یہ اعلان ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے بعد کیا جائیگا، بھارت اور ویسٹ انڈیزکے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ چار تا آٹھ اکتوبر تک راجکوٹ میں جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بارہ تاسولہ اکتوبر تک حیدرآباد میں کھیلا جائیگا، ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز اوپنرشیکھر دھون کی ٹیسٹ کرکٹ میں خراب فارم،فاسٹ بائولراشانت شرما کے ٹخنے کی چوٹ اور سپنر ایشون کی گروئن انجری نے ٹیم کا حتمی اعلان موخرکرنے سے روک رکھا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز اٹھائیس ستمبرکو ایشیا کپ کے فائنل میچ کے بعد ہی ٹیم کا حتمی اعلان کرینگے۔

تعارف: newseditor