اولمپک ڈے تقریبات،کل کراچی کے ساحل کی صفائی کی جائے گی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کیجانب سے انٹرنیشنل اولمپک ڈے کی جاری تقریبات کے سلسلے میں بروز اتوار 27 جون کو شام 5 بجے سی ویو کلفٹن نزدنشان پاکستان پر ساحل سمندر کی صفائی کی تقریب منعقد ہوگی اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل بنگل خان مہر مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ ممبر قومی اسمبلی اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردارمحمد بخش خان مہر اور سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزسندھ سید امتیازعلی شاہ سمیت اولمپئینز، انٹرنیشنل کھلاڑی اور کھیلوں، سماجی ودیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات حصّہ لیں گی

پیر28 جون کو صبح 11 بجے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیرروڈ پر شجرکاری کااہتمام کیا گیا ہے تقریب کے مہمان خصوسی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی لئیق احمد ہوں گے جبکہ دوپہر 3 بجے پاکستان نیوی کے اشتراک سے کراچی ہاربر کیماڑی میں گہرے سمندرکی صفائی کاپروگرام رکھا گیا ہے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمدخالد محمود نے انٹرنیشنل اولمپک ڈے کراچی ایونٹس کے انعقاد کیلئے پاکستان سیلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری کمانڈر محمداکرم طارق، پی او اے انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے صدر سیدوسیم ہاشمی اورچیئرمین آصف عظیم پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی ہے

error: Content is protected !!