کورین اوپن بیڈمنٹن ،ثانیہ نہیوال پری کوارٹر فائنل میں داخل


سیول(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی سابق عالمی نمبر ون بیڈمنٹن کھلاڑی ثانیہ نہیوال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتےہوئے کورین اوپن بیڈمنٹن کے پری کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے ثانیہ نہیوال جنہوں نے رواں سال کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جبکہ ایشین گیمز ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا نے کوریا کی کھلاڑی کم ہو من کو با آسانی اکیس بارہ اور اکیس گیارہ سے شکست دیدی، ثانیہ کا پری کوارٹر فائنل میں مقابلہ کوریا کی ہی کھلاڑی کم گا ایون سے ہوگا، مردوں کے سنگلز مقابلوں میں بھارت کے کھلاڑی سمیرکو ڈنمارک کے کھلاڑی اندریس انٹوسن کے ہاتھوں اکیس پندرہ، سولہ اکیس اور سات اکیس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ سے آئوٹ ہو گئے ہیں۔

تعارف: newseditor