خواتین فٹ سال کی ٹیم کو اعلان کردہ رقم نہیں مل سکی ، مارچ 2021 میں اعلان کیا گیا تھا

 

فٹ سال میچز میں نمایاں کارکردگی کرنے والی فٹ سال کی خواتین ٹیم کو صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے اعلان کردہ رقم نہیں مل سکی . اور ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی کھلاڑیوں کو انعامی رقم کیلئے خوار ہونا پڑ رہا ہے. صوبے کی سطح پر مقابلہ کرنے والی فٹ سال کی خواتین کھلاڑیوں کی ٹیم کیلئے مارچ 2021 میں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے انعامی رقم کا اعلا ن کیا تھا جس مرد میں مردوں کی فٹ سال ٹیم کو رقم مل گئی جبکہ فیمیل کھلاڑیوں کو ٹرخایا جا رہا ہے.

 

 

سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے اندرونی ذرائع کے مطابق ڈھائی لاکھ روپے کی رقم صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے جاری کی ہے جس میں ڈیڑھ لاکھ روپے مرد کھلاڑیوںکو دئیے گئے ہیں جبکہ فیمیل کھلاڑیوں کو ایک لاکھ روپے دینے ہیں تاہم ابھی تک اس لاکھ روپے کے بارے میں کوئی جواب دینے کو تیار نہیں.کہ ایک لاکھ روپے کہاں پر غائب ہوگئے ہیں.خواتین فٹ سال کھلاڑیوں کو کبھی سیکرٹری کے نام پر اور کبھی ایک صحافی کے نام پر ٹرخایا جارہا ہے کہ رقم ان کے پاس ہے مل جائیگی جبکہ کبھی یہ بیان کیا جارہا ہے کہ ایسوسی ایشن کی ایک خاتون جو محکمہ تعلیم میں تعینات ہے نے یہ رقم لی ہیں تاہم اعلان کردہ رقم خواتین کھلاڑیوں کو نہیں مل رہی.

 

 

 

اس حوالے سے خیبر پختونخواہ کے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جن کا تعلق پنجاب سے ہے سے رابطے کے باوجودجواب دینے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے. حالانکہ انہوں نے یہ مقابلہ منعقد کروایا تھا.فٹ سال ایسوسی ایشن کے چیئرمین سے بھی اس معاملے میںرابطہ کے باوجود انہوں نے اس بارے میں معلومات دینے کی زحمت گوارہ نہیں.سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر جنرل خالد خان سے اس معاملے پر انہوں نے ا س معاملے میں "انکوائری”کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم وہ انکوائری کب کرائیں گے ابھی تک واضح نہیں ہوسکا.

error: Content is protected !!