خیبر فٹسال ٹیم کے چناؤکے لیے ٹرائلز شروع


مردان (سپورٹس لنک رپورٹ) پختونخوا فٹسال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خیبر فٹسال ٹیم کے چنائو کے سلسلے میں ٹرائلز مردان میں شروع ہو گئے ہیں جن میں صوبے بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان فٹسال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے خصوصی طور پر کھلاڑیوں کے ٹرائلز دیکھے۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی افراسیاب جبکہ ممبران میں الطاف احمد، سیف اللہ، حضرت عثمان، شان شاہ خان، عظمت اللہ شامل ہیں۔خیبر پختونخوا فٹسال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری معین الدین نے بتایاکہ ٹرائلز میں کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ منتخب ٹیم 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلی جانے والی قومی فٹسال چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی۔

تعارف: newseditor