پی ایس ایل جونیئر، مزید 7 غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

پاکستان جونیئر لیگ میں شرکت کے لئے مزید 7 غیرملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں کا تعلق امریکا، جنوبی افریقا، بنگلادیش، متحدہ عرب امارات، نیپال اور افغانستان سے ہے۔ان کھلاڑیوں کے آنے کے بعد پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے لئے لاہور پہنچنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے جبکہ باقی 5 غیر ملکی کھلاڑی اگلے ایک دو روز میں لاہور پہنچیں گے۔

 

پاکستان جونیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان، تمام میچز لاہور میں ہوں گیلیگ میں شرکت کے لئے 12 غیر ملکی کھلاڑی گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔پاکستان جونیئر لیگ میں شریک کھلاڑی آج سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان جونیئر لیگ 6 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگی۔

error: Content is protected !!