سرینا ولیمز رواں سیزن میں مزید کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلیں گی


نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق عالمی نمبر ون کھلاڑی امریکہ کی سریناولیمز جو جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کااعلان کرچکی ہیں کےبارے میں معلوم ہواہے کہ وہ اب رواں سیزن میں کسی بھی مزید ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرینگی، ہفتے کے روز شروع ہونے والے چائنا اوپن میں ڈرازکے موقع پران کاان کی بہن وینس ولیمز کا نام موجود نہیں تھا، سرینا ولیمز جنہیں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں میچ ریفری کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر جرمانہ کیا گیا تھا کا کہنا ہے کہ وہ اس تنازع کو اب پیچھے چھوڑ کر آگے کی جانب دیکھ رہی ہیں، 37 سالہ سرینا ولیمز کو سب سے زیادہ سنگلز گرینڈ سلام اعزاز جیتنے کیلئے مزید ایک اعزازدرکارہے اس وقت سب سے زیادہ سنگل اعزاز جیتنے کا اعزاز ماگریٹ کورٹس کے پاس ہے جنہوں نے چوبیس گرینڈ سلام اعزاز جیت رکھے ہیں، سرینا ولیمز کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال نئے عزم اور تیاری کے ساتھ واپس آئیں گی اور کامیابی کے سفرپرگامزن ہونگی

تعارف: newseditor