ثانیہ مرزا کے بعد مارٹینا ہنگس کا بھی ماں بننے کا اعلان


پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ماں بننے کی خبروں کے بعد اب سابق عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ امید سے ہیں اور بہت جلد ماں بننے والی ہیں،مارٹینا ہنگس جنہوں نے 30ستمبر بروز اتوار اپنی 38 ویں سالگرہ منائی نے تقریب کے دوران کہا کہ آئندہ سال سالگرہ کی تقریب میں وہ دو نہیں بلکہ تین فیملی ممبر ہونگے، مارٹینا ہنگس کو کم عمر ترین گرینڈ سلام چیمپئن اور عالمی نمبر ون کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل ہے مارٹینا ہنگس اپنے کیریئر میں 209 ہفتے تک عالمی نمبر ون رہیں جبکہ انہوں نے پانچ گرینڈ سلام اعزازات بھی جیتے،ہنگس نے 2017 میں ٹینس کے کھیل سے ریٹائر ہوئیں جبکہ انہوں نے رواں سال جولائی میں ٹیم ڈاکٹر ہیرلڈ لیمن سے شادی کی تھی۔

تعارف: newseditor