کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنVIIکا شمار کراچی کے متحرک اور فعال زون میں ہوتا ہے مگر حالیہ کے سی سی اے الیکشن میں نو منتخب عہدیداران جنکی کرکٹ سے وابستگی محدود اور سیاسی ہے ۔ زون VIIکے کھلاڑیوں کو نہ کھلا کر پسماندہ زہنیت کا ثبوت دے رہے ہیں اور پسند اور ناپسند کی بنیاد پر کوچز کے ذریعہ حقدار کھلاڑیوں کی حق تلفی کررہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کے بہترن کھلاڑیوں حمزہ گھانچی، عبداﷲ مقدم، اویس رحمانی، فرراز پٹیل، فواد خان کے ساتھ مسلسل ناانصافی اور زیادتی کررہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن زونVIIنے ایسے عناصر کو خبردار کیا ہے کہ وہ ساری زندگی کیلئے عہدیدارنہیں آئے ہیں۔ اتنی ناانصافی اور ظلم نہ کیا جائے کہ ناقابل برداشت ہوجائے۔اگر اس طرح کی ناانصافیوں کا سلسلہ بند نہیں ہوا تو ہر سطح پرصدا ء احتجاج بلند کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن زون VIIنے پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ کراچی کے پیڈ کوچز کو پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی کوچنگ کیلئے بھیجا جائے تاکہ انتے اہل کوچز سے دوسرے شہروں کے کھلاڑی بھی فائدہ اٹھاسکیں۔ جتنا گذشتہ 10سالوں سے کراچی کے کھلاڑی مستفید ہورہے ہیں۔