سرینا ولیمز نے ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی


نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ)یوایس اوپن میں امپائر کے ساتھ تنازع کا شکارہونےوالے امریکی ٹینس کھلاڑی سابق عالمی نمبرون سرینا ولیمز نے ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے، ہوپ مین کپ کے مکسڈ ڈبلز میں امریکی جوڑی سوئٹزرلینڈ کی جوڑی کیخلاف مقابلہ کریگی اورامید کی جا رہی ہے کہ پہلی دفعہ سرینا ولیمز اور راجرفیڈرر ایک دوسرے مدمقابل آئینگے، یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کےفائنل میں شکست کےبعد سریناولیمز کا یہ پہلاٹورنامنٹ ہوگا، سرینا ولیمز ہوپ مین کپ میں فرانسس کے ساتھ جوڑی بنائیں گی جبکہ راجر فیڈرر بلینڈا کے ساتھ جوڑی بنائیں گے، ہوپ مین کپ میں برطانیہ کیجانب سے کیمرون نوری اور کیٹی بولٹر حصہ لینگے۔

تعارف: newseditor