پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ‘ منصورہ اسپورٹس کی سیمی فائنل میں نشست کنفرم


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) منصورہ اسپورٹس کو سیمی فائنل میں جگہ مل گئی جب انہوں نے حریف لاروش سی سی کو 4وکٹوں سے شکست دے کر پروفیسر اعجاز فاروقی کے سی سی اے زونIIانوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ فاتح ٹیم کے مطیع الرحمن اور فواد غفور نے نصف سنچریاں اسکورکیں ۔ دونوں کھلاڑیوں کے مابین دوسری وکٹ پر 107رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ محب احسن کی 27رنز کے عوض 3وکٹیں کارامد رہیں۔ محمد دین کی 88رنز اور اورنگزیب کی 3وکٹیں لاروش سی سی کے کام نہ آسکیں۔منصورہ اسپورٹس کا سیمی فائنل میں داؤد اسپورٹس سے سامنا ہوگا۔ٹی ایم سی گراؤنڈ گلبرگ پر لاورش سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اورمقررہ 40اوورز میں 198رنز 7وکٹوں پر حاصل کئے۔ محمد دین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 88رنز کی ذمہ دارانہ اننگز میں 9چوکے رسید کئے۔ کامران حسین نے 5چوکے لگا کر 24رنز اسکور کئے۔ فواد عباسی کے 21رنز اور حماد الدین نے 19رنز میں ایک ایک چوکا لگایا۔محب احسن نے 27رنز کے عوض 3اور سفیان بٹ نے 23رنز دے کر 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ارشد آفریدی اور مطیع الرحمن نے ایک ایک وکٹ پر اکتفا کیا۔منصورہ اسپورٹس نے جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف 32.1اوورز میں 6وکٹوں پر 199رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔مطیع الرحمن نے 9چوکوں کی مدد سے 62رنز اور فواد غفور نے 58رنز میں 5چوکے شامل تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے مابین دوسری وکٹ پر 107رنز جوڑے گئے۔محب احسن نے 3چوکے لگا کر 22رنز اور کامل محمود کے 15رنز میں 3چوکے شامل تھے۔فہیم احمد نے ناقابل شکست 13رنز اسکور کئے۔ اورنگ زیب کو 27رنز پر 3وکٹیں ملیں۔ محمد اکرم اور حماد علی نے ایک ایک وکٹ پر ہاتھ صاف کیا۔ایمپائرز اختر قریشی اور شاہد اسلم جبکہ آفیشل اسکورر سید تیمور عالم تھے۔

تعارف: newseditor