بس بہت ہوگیا، پی او اے بھی مختلف ایسوسی ایشنز کے یکساں عہدیدار سے تنگ آگیا

دسمبر تک مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدوں پر کام کرنے والے ایک ہی شخصیات کو ایک عہدے سے رضاکارانہ طور پر علیحدہ ہونے کیلئے لیٹر لکھ دیا

پشاور(مسرت اللہ جان سے)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کھیلوں کے مختلف ایسوسی ایشنز میں مختلف عہدوں پر کام کرنے والے افرادکو آگاہ کیا ہے کہ وہ ایک ہی ایسوسی ایشن کے عہدے پر قائم رہ کر کام کرسکتے ہیں دوسری ایسوسی ایشنز سے وابستگی ختم کرنا ہوگی اس سلسلے میں پاکستا ن اولمپک ایسوسی ایشن نے ایک اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔

اعلامیہ میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایک ہی ایسوسی ایشن کے عہدے پر رہ کر کام کرسکتے ہیں اور رضاکارانہ طور پر دوسرے ایسوسی ایشنز کے عہدے چھوڑ دیں دوسری صورت میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشنز اس حوالے سے خود ہی کاروائی کی مجاز ہوگی پی او اے نے اس حوالے سے تمام چاروں صوبوں میں کام کرنے والے کھیلوں کے مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کو ان کے عہدوں پر اعلامیہ بھی بھجوا دیا ہے اور انہیں یہ تمام عہدے دسمبر تک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہیں-پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کیساتھ الحاق شدہ تمام ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اس اعلامیے کے ملنے کے بعدپریشانی کا شکار ہوگئے ہیں-

error: Content is protected !!