باکسر ٹائی سن اور ڈیونٹے وائلڈر رنگ میں اترنے سے پہلے ہی گتھم گتھا


لاس اینجلس ( سپورٹس لنک رپورٹ) لاس اینجلس میں ہیوی ویٹ باکسر ٹائی سن فری اور وائلڈر کی ہیوی انٹری ہوئی۔ رِنگ میں جانے سے پہلے پریس کانفرنس کے دوران ہی الجھ پڑے، گتھم گتھا ہونے سے تقریب بدنظمی کا شکار ہو گئی۔اس سے پہلے کنگ خان نے بھی حریف پر پانی گرا کر غصہ دکھایا تھا، جوشیلے بھڑکیلے کھیل باکسنگ کی ایک جھلک منفرد انداز سے دیکھنے کو ملی، ہیوی ویٹ باکسر ٹائی سن فری اور ڈیونٹے وائلڈر پریس کانفرنس کے دوران ہی الجھ پڑے، گتھم گتھا ہو گئے، دھکم پیل سے تقریب بدنظمی کا شکار ہو گئی آفیشلز نے دونوں کو سمجھا بجھا کر معاملہ ٹھنڈا کیا۔دونوں ناقابل شکست فائٹر ہفتے کو ہیوی ویٹ مقابلے کے لیے رِنگ میں اِن ایکشن ہوں گے۔ فائٹ سے پہلے فائٹ کا ایک منظر عامر خان کی پریس کانفرنس میں بھی دیکھا گیا تھا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے پریس کانفرنس کے دوران حریف فل لو گریکر پر پانی گرا دیا تھا۔

تعارف: newseditor