پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو شکست دیدی


ڈھاکہ ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کی ویمن ٹیم نے میزبان بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کو تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ پاکستانی ٹیم کی بائولرز نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز تک محدود رکھا۔بعد میں فاتح ٹیم نے 82 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ناہیدہ خان 33 اور قائد جویریہ خان ناقابل شکست 31 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔ پاکستانی بائولرز کے سامنے میزبان ٹیم کی کوئی بھی کھلاڑی نہ ٹک سکیں اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئیں، بنگلہ دیش کی سات کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔ناشرا سندھو اور ندا ڈار نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ناہیدہ خان کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بنگلہ دیش میں جاری ٹی ٹونٹی سیریز میں میزبان ٹیم اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کی کپتان سلمہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر محض 81 رنز بنائے، نگار سلطانہ 19 رنز بناسکیں، پاکستانی بائولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث میزبان ٹیم کی کوئی بھی کھلاڑی نہ ٹک سکیں اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئیں، اسکی سات کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔پاکستانی ویمن ٹیم کی طرف سے ناشرا سندھو اور ندا ڈار نے دو دو جبکہ ایمن اور انعم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ناہیدہ خان 33 اور قائد جویریہ خان ناقابل شکست 31 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے رومانہ احمد اور فہیمہ خاتون نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ناہیدہ خان کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

error: Content is protected !!