قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز 8 اکتوبر سے


راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز 8 اکتوبر سے ہو گا۔ پی سی بی کے مطابق ریجنز اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے مابین مزید 8 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پول اے میں نیشنل بنک اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مابین میچ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ لاہور ریجن وائٹس اور پشاور کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم، لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔ فاٹا اور اسلام آباد کے درمیان میچ ڈائمنڈ گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ حبیب بنک اور کے آر ایل کی ٹیمیں کے آر ایل سٹیڈیم، راولپنڈی میں نبرد آزما ہوں گی۔ پی ٹی وی اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن کے درمیان میچ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ لاہور بلیوز اور ملتان ریجن کی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ کراچی وائٹس اور راولپنڈی ریجن کے درمیان میچ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ زیڈ ٹی بی ایل اور واپڈا کی ٹیمیں راولپنڈی سٹیڈیم میں نبرد آزما ہوں گی۔

تعارف: newseditor