ایشین جوجٹسو چیمپیئن شپ 11 تا 17 ستمبر 2021 کو ابودھبی میں منعقد ہوگی

ایشین جوجٹسو چیمپیئن شپ 11 تا 17 ستمبر 2021 کو ابودھبی میں منعقد ہوگی۔پاکستان جوجٹسو کے کھلاڑی ایشین چیمپیئن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ابودھبی میں 11 تا 17 ستمبر 2021 کو ایشین جوجٹسو چیمپیئن کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس میں ایشیائی ممالک کے ٹاپ کھلاڑی اس ایونٹ میں شریک ہوں گے۔

پاکستان کے ٹاپ جوجٹسو پلیرز محمد عمار، ابو ہریرہ، دلاور خان سننن، محمد علی رشید، فاطمه عرفان، اسرا وسیم اور کائنات عارف چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمئنداگی کریں گے اور طارق علی ٹیم کی سربراھی کے ساتھ ساتھ ایونٹ میں ریفری کے فرائض بھی انجام دینگے۔

پاکستان جوجٹسو فیڈریشین کے صدر خلیل احمد خان نے امید ظاہر کی کہ ھمیشہ کی طرح ہمارے کھلاڑی ملک و قوم کا نام ضرور روشن کرنے میں کامیاب ہونگے۔

error: Content is protected !!