بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ میں بڑی فتح، ویسٹ انڈیز کو دوسری بدترین شکست


راجکوٹ(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارت نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑی فتح کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، ویسٹ انڈین ٹیم کو دوسری بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، پرتھوی شاہ ڈیبیو ٹیسٹ میں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے چھٹے بھارتی کھلاڑی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 272 رنز سے ہرا کر پانچ روزہ کرکٹ تاریخ میں بڑی فتح کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، اس سے قبل بھارت نے افغانستان کو اننگز اور 262 رنز سے ہرا کر ملکی ریکارڈ بنایا تھا، دوسری جانب ویسٹ انڈین ٹیم کو دوسری بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، کالی آندھی کو 2007ء میں انگلینڈ کے ہاتھوں اننگز اور 283 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس کے علاوہ پرتھوی شاہ ڈیبیو ٹیسٹ میں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے چھٹے بھارتی کھلاڑی ہیں، پرتھوی نے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میں شاندار سنچری سکور کی تھی، اس سے قبل پراوین آمرے، آر پی سنگھ، ایشون، شیکھر دھون اور روہت شرما کو بھی ڈیبیو ٹیسٹ میں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

تعارف: newseditor