دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن کھلاڑی عمران خان کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح شفیق زیادہ رنز بنانے والے 13ویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 80 رنز بنا کر عمران خان کو زیادہ رنز کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا، عمران خان نے 3807 رنز بنا رکھے تھے جبکہ اسد شفیق نے 3848 رنز بنا لئے ہیں جس میں ان کی 11 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ پاکستان کی طرف سے یونس خان 10099 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔