ڈیرل مچل کی شاندار سینچری کی بدولت کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کئے

 

 ڈیرل مچل کی شاندار سینچری کی بدولت کیوی ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لئے پہاڑ جیسا ہدف دے دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

 

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے 129رنز بنائے۔

 

 

error: Content is protected !!