اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن محسن علی پاکستان سپورٹس بورڈ میں بروز منگل دوپہر دو بجے منعقد ہوا۔ اجلاس میں 20 ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طور سپورٹس جرنلسٹس کے بہترین مفادات کو مدد نظر رکھتے ہوئے رسجا کی 2015 ء والی منتخب باڈی کو بحال کر دیا گیا ہے ، رسجا کے صدر محسن علی نے چار رکنی کمیٹی رسجا کے نائب صدر عارف محمود کی سربراہی میں قائم کردی ہے جبکہ ممبران میں صوفی ہارون، زبیر علی خان اور رانا تنویر احمد شامل ہیں ۔ یہ کمیٹی ایک ماہ میں نئی ممبر شپ کے آئین اور انتخاباب کروائے گی، ڈاکٹر زاہد اعوان راولپنڈی چپٹر کے سربراہ ہونگے